اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC Player of the Month: آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے ناموں کا اعلان - ICC Mens T20 World Cup

آسٹریلیائی سلامی بلےباز ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹم ساؤتھی اور پاکستان کے سلامی بلے باز عابد علی کو نومبر کے مہینے کے 'آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ ICC Player of the Month کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

By

Published : Dec 7, 2021, 11:54 PM IST

نومبر مہینے کے لیے نامزدگی تمام فارمیٹس بشمول متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ ICC Mens T20 World Cup کے میچز میں کارکردگی پر مبنی ہیں۔

آسٹریلیا کے جارحانہ سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر، پاکستانی بلے باز عابد علی اور نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹم ساؤتھی کو نومبر مہینے کے لیے آئی سی سی کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

بشکریہ ٹویٹر

آئی سی سی کے پاس آزاد ووٹنگ اکیڈمی ہے اور دنیا بھر کے شائقین جیتنے والوں کا فیصلہ کرنے کے لیے ووٹ دے سکتے ہیں، جس کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ مداحوں کو اتوار تک اپنا ووٹ ڈالنے کی دعوت دی گئی ہے۔

بتا دیں کہ وارنر ٹی 20 ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تھے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں 49 رنز اور نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں 53 رنز کی کارآمد اننگ کھیلی تھی۔

اس دوران انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی چار اننگز میں 69.66 کے اوسط اور 151.44 کے اسٹرائیک ریٹ سے 209 رنز بنائے۔ ان کی کارکردگی نے آسٹریلیا کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کے علاوہ چٹاگانگ میں بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ICC World Test Championship سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی اوپنر عابد علی نے 133 اور 91 رنز بنائے۔ اس میچ میں وہ مین آف دی میچ بھی رہے۔

مختصر ترین فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے ٹیم ساؤتھی نے شاندار کارکردگی کے فوراً بعد کانپور میں بھارت کے خلاف سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ انہوں نے نومبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران کھیلے گئے میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

خواتین کے زمرے میں بنگلہ دیش کی ناہیدہ نے 4 یک روزہ میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کیں اور اس دوران انہوں صرف 2.22 رنز فی اوور خرچ کیے۔

ویسٹ انڈیز کی آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز کو دوسری بار اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنی کپتان اسٹیفنی ٹیلر کے ساتھ جولائی میں نامزدگی حاصل کی تھی۔

انہوں نے نومبر میں 4 یک روزہ میچوں میں 141 رنز بنائے اور 13.11 کے اوسط سے نو وکٹیں حاصل کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details