دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بعد مینز ونڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے، جس میں بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔ وہیں ونڈے ٹیم میں صرف 2 بھارتی کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ آئی سی سی کی منتخب ٹیم میں شریاس آئر اور محمد سراج کو شامل کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ آئی سی سی نے بابر کو سال کی بہترین T-20 ٹیم میں جگہ نہیں دی، لیکن بابر سال کی بہترین ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، شائی ہوپ، ٹام لیتھم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ون ڈے میں 46 سنچریاں بنانے والے کوہلی کو آئی سی سی نے جگہ نہیں دی، اس کے علاوہ روہت شرما بھی آئی سی سی کی اعلان کردہ اس ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔