آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات اور عمان میں منعقد ہوگا اور دنیا کی نظریں اس پر ہوں گی۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور عمان اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے جو 17 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 14 نومبر تک جاری رہے گا۔
اس میگا ایونٹ کے لیے تمام ٹیموں نے تیاری شروع کر دی ہے اور بقیہ کسر کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیل کر خود کو تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے بڑی اپ ڈیٹ دی ہے۔
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا تھیم سانگ لانچ کر دیا ہے۔ اس گانے کو 'لائیو دی گیم' کا نام دیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے ایک بیان جاری کرکے یہ معلومات دی۔
آئی سی سی نے یہ ویڈیو اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے۔ آئی سی سی نے بتایا کہ اس گانے کو امت ترویدی کمپوز کیا ہے۔
ویڈیو میں بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی، افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان، ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ اور آسٹریلیا کے گلین میکس ویل کا ایک 'اینیمیٹیڈ اوتار' نظر آرہا ہے۔
ان کے علاوہ اس گانے میں نوجوان شائقین کے ساتھ اینیمیشن کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں نوجوان شائقین ٹی 20 کرکٹ کی جانب راغب ہوتے ہوئے اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔