آئی سی سی نے کہا کہ میچ فکسنگ کے دعوے کوثابت کرنے کے لے پیش کئے گئے ثبوت قابل یقین اور کافی نہیں ہیں۔ آئی سی سی نے پیر کو ایک بیان میں کہا، ’’چینل کے پروگرام میں دکھائی گئی بات غیرمعمولی تھی۔ آئی سی سی چار آزادڈائریکٹرز اور کرکٹ کے ماہرین نے ان دعووں کاتجزیہ کیا اورپایا کہ پروگرام میں دکھائے گئے نتائج مکمل طورسے خیالی تھے۔ ایسے میں میچ کو فکس کرنا ناممکن تھا۔ اس کا کوئی مناسب ثبوت نہیں ملا۔
آئی سی سی کے جنرل منیجر الیکس مارشل نے کہا، ’’ہم کرکٹ کے اندرموجود کرپٹ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات دینے کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ کرکٹ کے کھیل میں اس طرح کے عمل کی کوئی جگہ نہیں ہے، لیکن ہمیں یہ بھی ثابت کرنا ہوتا ہے کہ جن کے خلاف الزام لگائے گئے ہیں ان کے خلاف ثبوت میں کافی ہوں۔ اس پروگرام میں کئے گئے دعوے ناممکن ہیں اور اس کی کوئی حقیقت بھی نہیں ہے۔ چارو آزاد ڈائریکٹرز نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔