اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India Pakistan in World Cup نوراتری کی وجہ سے ایک دن قبل ہندوستان وپاکستان کا میچ ہو سکتا ہے - ہندوستان پاکستان میچ

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں 15اکتوبر کو منعقد ہونے والا ون ڈے ورلڈ کپ کا مقابلہ ایک روز قبل ،14اکتوبر کو منعقد کیا جا سکتا ہے۔

نوراتری کی وجہ سے ایک دن قبل ہندوستان وپاکستان کا میچ ہو سکتاہے
نوراتری کی وجہ سے ایک دن قبل ہندوستان وپاکستان کا میچ ہو سکتاہے

By

Published : Jul 26, 2023, 7:50 PM IST

ممبئی: احمد آباد پولیس نے انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) سے کہا ہے کہ 15اکتوبر کو نوراتری کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے وہ ہندوستان پاکستان میچ میں سیکیورٹی نہیں فراہم کر سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق، بی سی سی آئی اب نئے متبادل تلاش کر رہا ہے اور اس کے تحت سخت حریف کے درمیان مقابلہ14اکتوبر کو بھی منعقد ہو سکتا ہے۔

یہ منصوبہ حالانکہ پاکستان کے لئے ناقابل قبول ہو سکتاہے کیونکہ اسے 12اکتوبرکو سری لنکا کے ساتھ کھیلنا ہے۔ حیدر آباد میں سری لنکا کا سامنا کرنے کے 48گھنٹے بعد احمد آباد میں ہندوستان سے مقابلہ کرنا پاکستان کے لئے مشکل ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ 14اکتوبر کو چنئی میں نیوزی لینڈ بنام بنگلہ دیش (صبح 10:30بجے سے شروع) اور نئی دہلی میں انگلینڈ بنام افغانستان (دوپہر دو بجے سے شروع ) سمیت دو اورمیچ متعین ہیں۔ اسی دن ہندوستان کے ساتھ تیسرا میچ جوڑنے سے براڈ کاسٹر اور منتظمین کے لئے تشویش پیدا ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Team India Matches بھارت ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا

رپورٹ کے مطابق ، بی سی سی آئی نے تمام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) یا پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) سے کوئی رسمی بات چیت نہیں کی جا سکتی ہے۔ نئی دہلی میں جمعرات کو ہونے والے میزبان فیڈریشنوں کی میٹنگ میں کوئی نہ کوئی حل نکالا جا سکتا ہے ۔ون ڈے ورلڈ کپ پانچ اکتوبر سے احمد آباد میں شروع ہوکر19نومبر کو احمد آباد میں ہی مکمل ہوگا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details