اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IND vs PAK World Cup سات میچ سات جیت، یک روزہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کا انوکھا ریکارڈ - بھارت اور پاکستان

پاکستان ون ڈے ورلڈ کپ میں اب تک سات مرتبہ بھارت کے مدمقابل رہا ہے لیکن ہر دفعہ بھارتی ٹیم کو ہی کامیابی ملی ہے۔ رواں سال کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آنے والے ہیں اور یہ میچ 14 اکتوبر کو احمدآباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

IND vs PAK World Cup 2023
یک روزہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کا انوکھا ریکارڈ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 4:15 PM IST

Updated : Oct 13, 2023, 2:39 PM IST

احمدآباد: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 14 اکتوبر کو گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے تعلق سے کرکٹ شائقین میں جوش اس قدر ہے کہ اسٹیڈیم کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فراخت ہوگئے قابل ذکر ہے کہ اس اسٹیڈیم میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ایک لاکھ سے زائد ہے۔

یک روزہ ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان میچز کی بات کریں تو ابھی تک پاکستان نے ونڈے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کوئی بھی میچ نہیں جیتا ہے۔ پاکستان کے خلاف 50 اوور کے ورلڈ کپ میچوں میں بھارت کی کامیابی کا تناسب 100 فیصد ہے۔ بھارت نے یک روزہ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان کے خلاف کل سات میچز کھیلے ہیں اور بھارت نے ساتوں میچوں میں پاکستان کو شکست دی ہے۔

  • 1992 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں پہلی دفعہ سڈنی میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوا ، جس میں بھارت نے پاکستان کو 43 رنز سے شکست دے دی تھی لیکن ورلڈ کپ پاکستان کے نام رہا۔ اُس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت عمران خان کر رہے تھے جو اِس وقت جیل میں ہیں۔
  • 1996 کے ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں ہوا جو بنگلور میں کھیلا گیا تھا، جس میں بھارت نے پاکستان کو 39 رنز سے شکست دی۔
  • 1999 کے ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی، یہ میچ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں کھیلا گیا تھا۔
  • 2003 کے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے سنچورین میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ یہ میچ سچن تنڈولکر کی شاندار اننگز کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔
  • 2011 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو موہالی میں 29 رنز سے شکست دی تھی۔ اس ورلڈ کپ کو بھارت نے اپنے نام کیا تھا۔ اس سے قبل 1983 میں کپل دیو کی قیادت میں بھارت نے اپنا پہلا ورلڈ کپ جیتا تھا۔
  • 2015 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت نے 76 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
  • 2019 کے ورلڈ کپ میں ویراٹ کوہلی کی قیادت میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی تھی۔ یہ میچ مانچسٹر میں کھیلا گیا تھا۔

رواں برس آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بھی بھارت پاکستان آمنے سامنے ہیں اور نریندر مودی اسٹیڈیم میں موجود کرکٹ شائقین کو توقع ہوگی کہ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم اپنے اس ریکارڈ کو برقرار رکھے گی جبکہ پاکستانی شائقین کو بابر اعظم کی ٹیم سے اس خراب ریکاڈ سے چھٹکارا حاصل کرنے کی امید ہوگی۔ احمد آباد میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ دلچسپ ہونے کی امید ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں اپنے دو دو میچیز جیت کر آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان نے نیدرلینڈ اور سریلنکا کا شکست دے کر احمدآباد پہنچی ہے جبکہ بھارت نے آسٹریلیا اور افغانستان کو شکست دے گجرات پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Oct 13, 2023, 2:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details