اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC World Cup ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت 25 اگست سے شروع ہوگی - ہندستان کے علاوہ دیگر ٹیموں کے پریکٹس میچز

آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹ 25 اگست سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بدھ کو یہ اعلان کیا۔

ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت 25 اگست سے شروع ہوگی
ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت 25 اگست سے شروع ہوگی

By

Published : Aug 9, 2023, 8:09 PM IST

ممبئی:منتظمین نے کہا کہ ٹکٹوں کی متوقع مانگ کو پورا کرنے کے لیے فروخت مرحلہ وار کی جائے گی۔ ہندستان کے علاوہ دیگر ٹیموں کے پریکٹس میچز اور لیگ مرحلے کے میچوں کے ٹکٹ 25 اگست کو دستیاب ہوں گے۔ گوہاٹی اور ترواننت پورم میں ہندوستان کے میچوں کے ٹکٹ 30 اگست کو دستیاب ہوں گے۔ چنئی، دہلی اور پنے میں ہندستان کے میچوں کے ٹکٹ 31 اگست کو دستیاب ہوں گے۔

دھرم شالہ، لکھنؤ اور ممبئی میں ہونے والے ہندوستانی میچوں کے ٹکٹ یکم ستمبر سے خریداری کے لیے دستیاب ہوں گے، جب کہ بنگلورو اور کولکتہ میں ہندوستانی ٹیم کے میچوں کے ٹکٹ 2 ستمبر سے فروخت کیے جائیں گے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان کے میچوں کے ٹکٹ 3 ستمبر کو فروخت ہوں گے، جبکہ سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹ 15 ستمبر کو دستیاب ہوں گے۔

کرکٹ کے شائقین کرکٹ ورلڈ کپ ڈاٹ کوم پر رجسٹر کر سکتے ہیں تاکہ ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق معلومات حاصل کرنے والے پہلے فرد بنیں۔

بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیمانگ امین نے کہا، "ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ شائقین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل ٹکٹوں کے بارے میں معلومات اور اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں۔ اب کچھ ترامیم کے بعد شڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے میں بی سی سی آئی کوئی کسر نہیں چھوڑے گا کہ آپ کو میزبانی کے تمام مقامات پر خوشگوار تجربہ حاصل ہو۔

یہ بھی پڑھیں:ICC Revise CWC Fixture ورلڈ کپ کے نئے شیڈول کا اعلان، 9 میچز میں تبدیلی

آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی نے کہا: "آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹوں کی فروخت اس ماہ سے شروع ہو جائے گی۔ ہم لاکھوں کرکٹ شائقین سے اگلے ہفتے سے اپنی دلچسپی رجسٹر کرنے کی اپیل کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ سب سے پہلے ٹکٹ کی خبر پانے والے اور سب سے بڑے کرکٹ ورلڈ کپ کا حصہ بننے والے لوگوں میں سے ایک ہوں۔ نظر ثانی شدہ شیڈول اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کھلاڑیوں اور شائقین کو او ڈی آئی کرکٹ کے اہم ایونٹ میں بہترین ممکنہ تجربہ حاصل ہو۔"

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details