اسلام آباد: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد تیزگیندباز حسن علی نے سبھی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بھی گھریلو کرکٹ میں سخت محنت کرکے ٹیم میں اپنی جگہ یقینی بنائیں گے۔ حسن علی کے اس پیغام پر آل راؤنڈر شاداب خان نے سوشل میڈیا میں کہا کہ حسن علی کی ذہنیت چیمپیئن جیسے لوگوں کی ہے اور انہیں ہمیشہ اپنی ٹیم کی حمایت اور سخت محنت کرنے کے لئے کہا۔ Hasan Ali working hard to make comeback
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں فواد عالم، یاسر شاہ اور حسن علی انگلینڈ کے خلاف ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔ Pakistan drop Hasan Ali for England Tests