لاہور: پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے پیر کو اپنے خدشات کو دہرایا کہ پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ ہو سکتا ہے۔ اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہاکہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور دوبارہ کہہ رہا ہوں، مجھے ڈر ہے کہ پاکستان کی یہ ٹیم پہلے راؤنڈ میں ورلڈ کپ سے باہر ہو سکتی ہے۔ I fear Pakistan might go out of world cup in first round
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مڈل آرڈر اچھا نہیں ہے، اگر ٹیم کے اوپنرز پرفارم نہیں کرتے تو مڈل آرڈر دباؤ میں آجاتا ہے۔ اگر آپ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں تو یہ ٹورنامنٹ میں جانے کا طریقہ نہیں ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس نے پاکستانی کوچ ثقلین مشتاق کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ "میں نے ثقلین مشتاق اور دیگر کو نشانہ بنایا تھا اور کہاتھا کہ مڈل آرڈر ٹھیک کرو، وہ کسی وجہ سے نہیں سن رہے، پاکستان کی خراب کارکردگی دیکھنا بہت مایوس کن ہے۔"