نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی Virat Kohli نے ایک انٹرویو میں کہا کہ' انہوں نے بھری محفل میں بھی خود کو تنہا محسوس کیا ہے۔ کوہلی نے کہا کہ مسلسل خراب فارم کسی کھلاڑی کے ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے اس کا انہوں نے ذاتی طور پر تجربہ کیا ہے۔ I Have Experienced Times When Even In A Room Full Of People, Who Support And Love Me
بتادیں کہ وراٹ کوہلی کو خراب فارم کی وجہ سے تنقیدوں کا سامنا ہے۔ گزشتہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد انہوں نے ٹی 20 فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دی تھی اس کے بعد کوہلی کو ٹیسٹ اور یک روزہ ٹیم کی کپتانی سے بھی ہتا دیا تھا۔ وراٹ کرکٹرز کی ذہنی صحت اور بریک کی اہمیت بولتے رہے ہیں کہ کس طرح کورونا وبائی مرض نے کھلاڑیوں کے لیے زندگی مشکل بنا دی ہے، کیونکہ انہیں مسلسل پابندیوں اور بائیو ببل سے نمٹنا پڑتا ہے۔ کوہلی نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک کھلاڑی کے طور پر کھیل ہمیشہ آپ کا بہترین ہوتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی آپ مسلسل جس دباؤ میں رہتے ہیں وہ آپ کی دماغی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ یقینی طور پر ایک سنگین معاملہ ہے، جتنا ہم ہر وقت مضبوط رہنے کی کوشش کریں، یہ آپ کو متاثر کرتا ہے۔"
کوہلی نے نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو مضبوط رکھیں اور آرام کرنے اور کھیل کے دباؤ سے باہر نکلنے کے لیے وقت کا صحیح استعمال کریں۔' کوہلی نے کہا کہ خواہشمند کھلاڑیوں کے لیے میری تجویز یہ ہوگی کہ جسمانی فٹنس اور بازیابی پر توجہ ایک بہتر کھلاڑی بننے کی کنجی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ خود کو مضبوط رکھنا بھی ضروری ہے'۔