دبئی: پاکستان کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تو بھارتی اداکارہ، ماڈل و ڈانسر اُروشی روٹیلا کو جانتے تک نہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جو انہیں پسند کرتے ہیں۔ بھارت کی بولڈ اداکارہ نے اُروشی روٹیلا نے چند دن قبل ایشیا کپ کے پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔ Naseem Shah on Viral video Shared By Actress
اُروشی روٹیلا کی جانب سے شیئر کی گئی ویٰڈیو میں نسیم شاہ کو کرکٹ گراؤنڈ میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب کہ اسی ویڈیو میں اداکارہ خود حیرانگی سے پاکستانی ٹیم کو دیکھتی دکھائی دی تھیں۔ مذکورہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی مگر میچ سے زیادہ اُروشی روٹیلا کی جانب سے نسیم شاہ کی مسکرانے کی ویڈیو شیئر کرنے کی خبریں وائرل ہوئیں اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے تھے کہ مستقبل میں بھارت سے ایک اور خاتون پاکستانی لڑکے سے شادی کریں گی۔
اُروشی روٹیلا کی جانب سے نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد اب کرکٹر نے اس پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ کو جانتے تک نہیں۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں پاکستانی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے نہ صرف اُروشی روٹیلا کے معاملے پر بات کی بلکہ انہوں نے افغانستان کے خلاف اپنی شاندار پرفارمنس پر بھی بات کی۔نسیم شاہ نے اس بات پر خدا کے شکرانے ادا کیے کہ انہوں نے افغانستان کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھا کر قومی ٹیم کو میچ جتوایا۔