اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ricky Ponting on Virat Kohli: کوہلی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: رکی پونٹنگ

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو شو میں کہا کہ 'وراٹ کو رنز بناتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگا۔ ان کا ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ جب ان کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتی ہے تو وہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ Virat Kohli back at his best in the World Cup

hope that we see Virat Kohli back at his best in the World Cup: Ricky Ponting
ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے

By

Published : Sep 1, 2022, 12:32 PM IST

دبئی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ Ricky Ponting پُرامید ہیں کہ بھارت کے مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ کوہلی نے تقریباً ڈیڑھ ماہ کے وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی کی ہے اور 100ویں T20I میں پاکستان کے خلاف 35 رنز بنائے جبکہ ہانگ کانگ کے خلاف انہوں نے نصف سنچری بنائی۔ Virat Kohli back at his best in the World Cup

ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے

پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو شو میں کہا کہ 'وراٹ کو رنز بناتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگا۔ کوئی تعجب نہیں کہ انہوں نے زیادہ تر رنز ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنائے ہیں۔ ان کا ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ جب ان کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتی ہے تو وہ بہتر کھیل پیش کرتے ہیں۔ پونٹنگ نے کہا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ اس نے فارم میں واپس آنے کے لیے بہت سی چیزوں کے بارے میں سوچنا شروع کیا ہوگا، وہ پھر سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہم اسے ورلڈ کپ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ میں امید کرتا ہوں کہ وراٹ بہتر کریں گے'۔

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کوہلی نے براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خراب فارم سے باہر آنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ کوہلی نومبر 2019 سے بین الاقوامی کرکٹ میں کوئی سنچری نہیں بنائی ہے۔

رکی پونٹنگ نے کہاکہ ان کے کریئر کے آخری سالوں میں فارم کے لیے ان کی اپنی جدوجہد کوہلی کے مماثلتیں تھیں، ایک ایسا مرحلہ جہاں کوہلی اس وقت ہے وہ بھی گزر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ' ہر کھلاڑی اس مرحلے سے گزرتا ہے، جب چیزیں ٹھیک نہیں ہو رہی ہوں اور آپ رنز نہیں بنا رہے ہوں تو اچانک کھیل بہت مشکل ہوجا تا ہے۔ میں نے اپنے کریئر کے آخری چند برسوں میں اس کا سامنا کیاہے، جہاں میرا کیرئیر کافی تیزی سے گر رہا تھا، میں جتنی محنت کرتا تھا اس کا پھل مجھے نہیں مل پاتا تھا۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details