دبئی: ایشیا کپ میں آج بھارت کا مقابلہ ہانگ کانگ سے دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارتی ٹیم نے اس سے قبل روایتی حریف پاکستان کو شکست دی ہے جبکہ یہ میچ ہانگ کانگ کا پہلا میچ ہے۔ ہانگ کانگ ٹیم نے کوالیفائر راؤنڈ میں کویت، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور کو شکست دے کر ایشیا کپ میں جگہ بنائی ہے۔ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں کیونکہ ان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ باقی ٹیمیں ہانگ کانگ سے محتاط ہیں۔ India Should Be Wary Of Hong Kong Challenge
سنہ 2018 میں ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارتی ٹیم کے بلے باز شیکھر دھون نے سنچری اسکور کی تھی، تب بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں سات وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے تھے اور ٹیم نے یہ میچ 26 رنز سے جیتا تھا۔ لیکن اس بار کپتان نزاکت خان، یاسم مرتضیٰ اور احسان خان مل کر کسی بھی ٹیم کا کھیل خراب کر سکتے ہیں