کولکاتہ: پاکستان کے کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بارے میں سوالات اور قیاس آرائیوں کے درمیان کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹیم نے اپنی بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔ آرتھر نے ہفتہ کے روز انگلینڈ کے ہاتھوں 93 رن کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم سے متعلق سوالات کے جواب میں یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم چار بہترین ٹیموں میں شامل نہیں ہو پائی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے کھیل کو دوسری سطح پر لے جانے کی ضرورت ہے، خاص طور پر ہمارے باؤلنگ اٹیک کی بہتری پر دھیان دینا ہے اور ہمیں نسیم شاہ کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 330-350 رنز بنانے والی ٹیم بننا ہے۔ جو ٹیمیں یہ کر رہی ہیں اور مسلسل کر رہی ہیں، وہ ٹیمیں سیمی فائنل میں ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم نے مستقل طور پر ایسا کیا ہے۔