کراچی، باصلاحیت بلے باز ہیری بروک (111) کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 354 رن بنا کر 50 رن کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل بغیر کوئی وکٹ کھوئے 21 رن بنا لیے تھے جب کہ انگلینڈ کو ہدف دینے سے قبل اسے مزید 29 رن بنانے ہوں گے۔PAK vs ENG 3rd Test
انگلینڈ نے دن کے آغاز میں مسلسل گیندوں پر بین ڈکٹ (26) اور جو روٹ کی وکٹیں گنوائیں جب کہ اولی پوپ 64 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 51 رن کی نصف سنچری بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بین اسٹوکس اچھی لے میں نظر آرہے تھے لیکن 26 رنز پر رن آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔