اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Hardik Pandya Reaction پانڈیا نے پانچویں ٹی 20 میں شکست کی ذمہ داری قبول کی

ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں 18 گیندوں پر 14 رن بنانے کے بعد شکست کی ذمہ داری خود پر لے لی ہے۔

پانڈیا نے پانچویں ٹی 20 میں شکست کی ذمہ داری قبول کی
پانڈیا نے پانچویں ٹی 20 میں شکست کی ذمہ داری قبول کی

By

Published : Aug 14, 2023, 6:49 PM IST

لاڈرہل: گزشتہ روز اتوار کو جب ہاردک بیٹنگ کے لیے اترے تو ہندوستان نے 10.2 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 87 رن بنائے تھے۔ تاہم ونڈیز نے اس کے بعد رن ریٹ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی اور اگلے پانچ اوور میں صرف 36 رن دیے۔ پانڈیا نے اپنی اننگز کی 17ویں گیند پر چھکا لگایا لیکن رفتار کو بڑھانے کی کوشش میں 18ویں گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

پانڈیا نے میچ کے بعد کہا کہ جب میں بلے بازی کے لیے اترا تو 10ویں اوور کے بعد میچ ہمارے ہاتھ سے نکلتا رہا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں صورتحال کا فائدہ نہیں اٹھا سکا اور اننگز ختم نہیں کر سکا۔ میرے خیال میں دوسرے کھلاڑی بہت اچھا کھیلے۔ جب میں میدان میں گیا تو اس طرح نہیں کھیل سکا جس طرح کھیلنا چاہیے تھا۔

ہاردک کی ناکامی کے بعد ہندستان ابھر نہیں سکا اور سوریہ کمار یادو (61) کی نصف سنچری کی بدولت 20 اوور میں صرف 165 رن بنا سکا۔ ویسٹ انڈیز نے یہ ہدف 18 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔جب ہاردک سے بولنگ میں ان کے فیصلوں کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا، "میں ایک موقع پر جو محسوس کرتا ہوں اس کے مطابق بولنگ کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں۔ میں اس کی منصوبہ بندی نہیں کرتا۔ میں صورت حال کو دیکھتا ہوں اور اگر مجھے کوئی بہتر متبادل ملتا ہے تو میں اس کا انتخاب کرتا ہوں۔

ہندوستان نے اس سے پہلے کبھی بھی پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز نہیں ہاری تھی، تاہم، یشسوی جیسوال، تلک ورما اور مکیش کمار جیسے نئے چہروں سے مزین ٹیم نے سیریز میں 2-0 سے کم بیک کرتے ہوئے شاندار واپسی کی۔

ہاردک نے کہاکہ یہ بہت اچھا ہے کہ وہ (نوجوان کھلاڑی) ہمت دکھا رہے ہیں۔ یہ بین الاقوامی کرکٹ میں بہت اہم ہے۔ جو نوجوان آگے آرہا ہے اسے خود پر بھروسہ ہے۔ انہوں نے جس طرح اس سیریز میں آکر کھل کر پرفارم کیا، ذمہ داری سنبھالی اس کے لیے انہیں مبارکباد۔ بحیثیت کپتان اس سے زیادہ خوشی کی بات نہیں ہوسکتی کہ تمام نوجوان کھلاڑی آگے آکر ذمہ داری اٹھا رہے ہیں۔

پانڈیا نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ایک گروپ کے طور پر ہم خود کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں۔ ہم ان تمام دو طرفہ میچوں میں کچھ سیکھنے والے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو ایک دو سیریز ہارنے میں کوئی حرج نہیں۔ یہ ایک طویل عمل ہے جسے کسی کو سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مجموعی طور پر کھلاڑی ہمارے منصوبوں پر قائم ہیں جو کہ بہت دلچسپ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:IND vs WI 5th T20 ویسٹ انڈیز نے فیصلہ کن مقابلے میں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ سوچنے کے لیے کافی وقت ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں کیا کرنا ہے۔ کبھی کبھی جیتنا اچھا ہوتا ہے کیونکہ آپ اس سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ یہ آپ کی غلطیوں کو نہیں چھپاتا لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم نے یہاں بہت کچھ سیکھا ہے۔ سچ پوچھیں تو، کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو پرعزم کیا، چیلنج کا مقابلہ کیا جب ہم 2-0 سے پیچھے تھے ہم نے چیلنج کا سامنا کیا اور پوری سیریز میں ہمت دکھائی۔ آج ایسا لگ رہا تھا کہ یہ ایک طرفہ میچ ہونے جا رہا ہے لیکن کھلاڑی کوشش کرتے رہے۔ جیتنا اور ہارنا عمل کا حصہ ہے۔ ہمیں صرف سیکھنے پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details