دبئی: دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ Asia Cup 2022 کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لمحے کا طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کو آخری چھ اوورز میں 59 رنز درکار تھے، جہاں ٹیم کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم جب ہاردک پانڈیا جیسا بلے باز کریز پر موجود ہو تو ٹیم کی تمام پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں۔ Hardik Pandya emerged as 'dynamite' after his return to cricket
ہاردک پانڈیا نے 19ویں اوور میں تین چوکے لگا کر ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 17 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 33 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ رویندر جڈیجہ نے 29 گیندوں میں 35 رنز کی اننگز کھیلی، ان دونوں بلے بازوں کے درمیان 29 گیندوں میں 52 رنز کی شرکت دری کھیلی۔
بالنگ کی بات کریں تو ہاردک پانڈیا نے اپنے چار اوورز میں 25 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ سینئر فاسٹ بالر بھونیشور کُمار نے 4 اوورز میں 26 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے باقی دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ اویش خان نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ اسی کے ساتھ بھارتی گیند بازوں نے پاکستان کو 147 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔