بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا کووڈ کا ٹیسٹ مثبت Harbhajan Singh tests positive for Covid 19 آیا ہے، ہربھجن نے کہا ہے کہ جو لوگ حال ہی میں ان کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں وہ جلد از جلد اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔
ہربھجن نے ٹویٹر پر یہ خبر دیتے ہوئے کہا 'میں کووڈ پازیٹیو پایا گیا ہے۔ میری علامات ہلکی ہیں۔ میں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہوں۔ وہ تمام لوگ جو میرے رابطے میں آئے ہیں جلد از جلد اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ براہ کرم محفوظ رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔‘‘
ہربھجن Harbhajan Singh نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ وہ دنیا کے ٹاپ اسپنرز میں سے ایک رہے ہیں۔ ہربھجن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 103 میچوں میں 32.46 کی اوسط سے 417 وکٹیں حاصل کی ہیں۔