اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022: راجستھان کو شکست دے کر گجرات ٹائٹنز فائنل میں پہنچا - گجرات ٹائٹنز آئی پی ایل 2022 کے فائنل میں

آئی پی ایل 2022 کے پہلے کوالیفائر میچ میں گجرات ٹائٹنز نے راجستھان رائلز کو 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ڈیوڈ ملر کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Gujarat Titans Beat Rajasthan Royals

IPL 2022: راجستھان کو شکست دے کر گجرات ٹائٹنز فائنل میں پہنچا
IPL 2022: راجستھان کو شکست دے کر گجرات ٹائٹنز فائنل میں پہنچا

By

Published : May 25, 2022, 6:44 AM IST

کولکاتا:کِلر مِلر کے نام سے مشہور ڈیوڈ ملر (ناٹ آؤٹ 68) نے آخری اوور کی پہلی تین گیندوں پر تین چھکے لگا کر گجرات ٹائٹنز کو منگل کو راجستھان رائلز کے خلاف سات وکٹوں سے جیت دلائی اور 2022 کے آئی پی ایل کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ راجستھان نے کوالیفائر میں ان فارم انگلینڈ کے بلے باز جوس بٹلر 89 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت چھ وکٹ پر 188 کا مضبوط اسکور بنایا لیکن گجرات نے 19.3 اوور میں تین وکٹ پر 191 رنز بنا کر فائنل میں جگہ بنالی۔ Gujarat Titans reached IPL final 2022

فارم میں چل رہے جوس بٹلر کی 89 رن کی شاندار اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے منگل کو آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف چھ وکٹ پر 188 رن بنائے۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بٹلر نے 56 گیندوں کی اننگز میں 12 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ بٹلر اننگز کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس اننگز کے ساتھ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 700 رنز مکمل کرتے ہوئے اپنے رنز کی تعداد 718 کرلی ہے۔ کپتان سنجو سیمسن نے 26 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ دیودت پڈیکل نے 20 گیندوں پر 28 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ 11 اضافی رنز بشمول 10 وائیڈز نے بھی راجستھان کے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔ Gujarat Titans vs Rajasthan Royals

راجستھان کی اننگز کو دو حصوں میں پرکھا جا سکتا ہے۔ پہلا حصہ جہاں گیند بٹلر کے بلے سے نہیں لگ رہی تھی۔ اس دوران پہلے سنجو سیمسن اور پھر دیو دت پڈیکل نے تیز رفتاری سے رنز بنائے اور دباؤ بننے نہیں دیا۔ اس کے بعد جب بٹلر کا بیٹ چلا توگیندیں باؤنڈری لائن سے باہر جاتی نظر آئی۔ اپنے پرانے حریف راشد کو احتیاط سے کھیلنے کے علاوہ باقی تمام گیند بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ 56 گیندوں پر 89 رنز بنا کر انہوں نے بتایا کہ اورنج کیپ ان کے سر پر کیوں براجمان ہے۔

گجرات نے 19 اوورز 3 گیندوں میں ہی 189 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ ملر نے 38 گیندوں پر اپنی شاندار اننگز میں پانچ چھکے اور تین چوکے لگائے۔ انہوں نے لگاتار تین چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ شوبمن گل (35) اور میتھیو ویڈ (35) نے بھی ٹائٹنز کے لیے بہترین اننگز کھیلی جبکہ پانڈیا نے 27 گیندوں کا سامنا کیا اور پانچ چوکے لگائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹائٹنز نے دوسری گیند پر ردھیمان ساہا (0) کی وکٹ گنوا دی، جنہوں نے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر وکٹ کیپر سیمسن کو کیچ تھمایا۔

راجستھان رائلز کو فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا ایک اور موقع ملے گا۔ جمعہ کے کوالیفائر 2 میں، راجستھان کا مقابلہ بدھ کو یہاں ایڈن گارڈنز میں رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ہونے والے ایلیمینیٹر کے فاتح سے ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details