IPL 2022: فنشر راہل تیوتیا 43 ناٹ آؤٹ اور ڈیوڈ ملر 39 ناٹ آؤٹ کی شاندار بلے بازی اور دونوں کے درمیان 79 رن کی ناٹ آؤٹ شراکت کے دم پر گجرات ٹائٹنز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو ہفتہ کو چھ وکٹوں کو شکست دے کر فتح سے ہمکنار کیا اورآئی پی ایل کے پلے آف میں پہنچنے کی طرف قدم بڑھادیا۔
IPL 2022: تیوتیا اور ملر نے کی شاندار کارکردگی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے بنگلور کو ہرادیا - فنشر راہل تیوتیا
بنگلورو نے سابق کپتان وراٹ کوہلی (58) اور رجت پاٹیدار (52) کی نصف سنچریوں کی بدولت 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 170 رنز کا مشکل اسکور بنایا، جب کہ گجرات نے 19.3 اوور میں چار وکٹ پر 174 رنز بنا کر نو میچوں میں آٹھویں جیت درج کی۔ Gujarat Titans vs Royal Challengers Bangalore
بنگلورو نے سابق کپتان وراٹ کوہلی (58) اور رجت پاٹیدار (52) کی نصف سنچریوں کی بدولت 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 170 رنز کا مشکل اسکور بنایا، جب کہ گجرات نے 19.3 اوور میں چار وکٹ پر 174 رنز بنا کر نو میچوں میں آٹھویں جیت درج کی۔ پلے آف میں جگہ بنانے کی دہلیز پر پہنچ گئے۔ تیوتیا اور ملر کی جوڑی نے ایک اور میچ ٹائٹنز کے نام کر دیا ہے۔
اس سیزن میں گجرات ٹائٹنز کی جیت کا کارواں رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کوئی نہ کوئی بلے باز ٹائٹنز کے لیے شکست کے جبڑوں سے فتح چھین لیتا ہے۔ آج یہ کارنامہ تیوتیا اور ملر کی جوڑی نے انجام دیا۔
یو این آئی