دنیائے کرکٹ کے عظیم اسپنر شین وارن گزشتہ روز تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 52 سال تھی۔ ایم سی جی کے گریٹ ساؤدرن اسٹینڈ کا نام ان کے اعزاز میں ایس کے وارن رکھ دیا گیا ہے۔
وکٹوریہ کے وزیراعظم ڈینیئل اینڈریوز نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے وارن خاندان کو مطلع کیا ہے کہ حکومت شین وارن کو کرکٹ میں ان کی نمایاں خدمات پر اعزاز سے نوازے گی اور ایم سی جی سدرن اسٹینڈ کا نام شین وارن اسٹینڈ رکھا جائے گا، جہاں انہوں نے اپنی ہیٹ ٹرک اور 700 وکٹ مکمل کی تھی۔
ڈینیئل اینڈریوز نے کہا کہ 'ایس کے وارن اسٹینڈ اس شاندار وکٹورین کھلاڑی کے لیے ایک حقیقی خراج تحسین ہوگا۔