موہالی:ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر کا ماننا ہے کہ پانچ اکتوبر سے ہندوستان میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم گیند بازوں کے لیے درد سر ثابت ہوں گے۔بابر اعظم ورلڈ کپ میں کامیاب بلے باز بن سکتے ہیں۔
کرکٹر سے کمنٹیٹر بنے گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”کوئی شک نہیں کہ ویراٹ کوہلی، کین ولیمسن، اسٹیو اسمتھ، جو روٹ، روہت شرما اور ڈیوڈ وارنر دنیا کے بہترین بلے باز ہیں لیکن بابر اعظم کے پاس یہ کوالٹی ہے کہ وہ کسی بھی گیند باز کو دھوکہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہے۔ میں نے بہت کم ایسے کھلاڑی دیکھے ہیں جن کے پاس بیٹنگ کے لیے اتنا وقت ہے۔ بابر اعظم کا معیار مختلف ہے جس کی وجہ سے وہ موجودہ بلے بازوں سے مختلف ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ کا آغار پانچ اکتوبر کو ہوگا لیکن ہندوستان اپنا پہلا میچ آٹھ اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں کھیلے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔