نئی دہلی:بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشین کپ کے لیے 17 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے صحافیوں کو بتایا کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم تقریباً پہلے جیسی رہے گی۔
گوتم گمبھیر نے کہاکہ اگر آپ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں تو کھلاڑیوں کی فارم اور اثر سے آپ کو جیتنے میں مدد ملے گی۔ سلیکٹرز نے سوریہ کمار یادو کو ٹیم میں منتخب کرکے اچھا کام کیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ وہ مستقل مزاجی سے رن نہ بنا سکے لیکن وہ اہم اثر مرتب کرسکتا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کو اسے استعمال کرنے کا سب سے موثر طریقہ تلاش کرنا چاہئے۔
انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ صرف ان کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں موقع دیا جانا چاہئے جو ایشیا کپ اور اس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔