لکھنؤ:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی چیتن شرما کا ماننا ہے کہ اسکول کے بچوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو تلاش کر کے ملک میں نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کی ایک بڑی بریگیڈ تیار کی جا سکتی ہے۔ چیتن، جو نواب نگری میں اسکول چلڈرن لیگ کے مینٹور کے طور پر آئے تھے، نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ "مجھے یقین ہے کہ اسکول کی سطح پر کھیلوں کے تئیں بچوں کی صلاحیتوں کی نشاندہی کرکے، انہیں قومی سطح پر اس کھیل کے لیے تیار کیا جاسکتا ہے۔ بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی سچن تنڈولکر اور کپل دیو جیسے عظیم کھلاڑی بھی کسی نہ کسی موقع پر اسکول چھوڑ چکے تھے۔ ان اسکولوں میں مستقبل کے ستارے چھپے ہوئے ہیں جن کی صحیح وقت پر شناخت اور پرورش کی ضرورت ہے۔
انہوں کہا کہ ''میں ان نونہالوں کو ڈھونڈنے اور تراشنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔ میں نے کبھی کسی قومی اور نامور اکیڈمی کا کوچ بننے کی تمنا نہیں کی اور نہ ہی میں نے کبھی شہرت کے لیے بھاگ دوڑ کی لیکن جب کسی کو ان اسکول کے بچوں کو تیار کرنے کے لیے میری ضرورت ہوگی تو میں اس کے سامنے ضرور حاضر ہوں گا۔ میرا ماننا ہے کہ ان بچوں کے مستقبل میں پیسہ کبھی رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، اس لیے اسپانسرز کو ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے سامان کے لیے ان کی مالی مدد کرنی ہوگی۔