چار انکیپڈ کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث، تیز گیندباز محمد وسیم، شاہنواز دہانی اور لیگ اسپنر زاہد محمود شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قومی سلیکٹرز نے تین نومبر 2020 کو زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچ کھیلنے والے افتخار احمد اور خوشدل شاہ کو بھی ٹیم میں واپس بلایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 2021 سیزن میں فہرست اے اور ٹی-20 میں ڈیبیو کرنے والے 23 سالہ دہانی پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) 2021 میں 17 کی اوسط سے سب سے زیادہ 20 وکٹ لینے والے گیندباز رہے تھے۔ اسی طرح محمود پاکستان کپ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز بنے تھے۔ انہوں نے اس گھریلو ایک روزہ ٹورنامنٹ میں 24.89 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دوسری جانب 20 سالہ محمد وسیم نے جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرتے ہوئے چار میچوں کی اس سیریز کے دوران اپنی کارکردگی سے سلیکٹروں کو متاثر کیا تھا۔