اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر مارلن سیموئلس پر چھ سال کی پابندی - Etv bharat Urdu

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر مارلن سیموئلس پر انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے 6 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ اگرچہ سیموئلز کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ Marlon Samuels banned

former west indies cricketer Marlon Samuels
ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر مارلن سیموئلس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 4:55 PM IST

دبئی: ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی مارلن سیموئلس کو ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی کا قصوروار پائے جانے کے بعد ان پر چھ سال کے لیے ہر قسم کی کرکٹ میں آنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کو اس کی اطلاع دی۔

آئی سی سی کی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سیموئلس پر ستمبر 2021 میں ای سی بی کوڈ کی خلاف ورزی پر نامزد الزام لگایا تھا اور اس سال اگست میں ٹربیونل نے ان کو چار الزام میں قصوروار پایا۔آئی سی سی نے کہا کہ سیموئلس نے تقریباً دو دہائیوں تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور اس دوران انہوں نے اینٹی کرپشن کوڈ کو جانتے ہوئے بھی کئی بدعنوانی میں ملوث رہے۔

تحقیقات کے دوران انسداد بدعنوانی کے اہلکار کو تحائف، ادائیگیوں یا دیگر فوائد کی وصولی کو ظاہر کرنے میں سیموئلس کی ناکام رہے، اس کے علاوہ سیموئلز 750 امریکی ڈالر سے زیادہ کے تحائف کی سرکاری رسیدیں ظاہر کرنے میں بھی ناکام رہے۔ وہ اینٹی کرپشن افسر کی تحقیقات میں تعاون کرنے میں بھی ناکام رہے۔ اگرچہ سیموئلس اب ریٹائر ہو چکا ہے لیکن چھ سالہ پابندی کسی بھی شخص کے لیے ایک مضبوط رکاوٹ کے طور پر کام کرے گی جو آئی سی سی قواعد کو توڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ مارلن سیموئلس نے 18 سال کے عرصے میں ویسٹ انڈیز کے لیے 300 سے زیادہ میچ کھیلے ہیں جس میں مجموعی طور پر 17 سنچریاں اسکور کیں اور ون ڈے میں کیریبین ٹیم کی کپتانی بھی کی۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 2012 اور 2016 کے دونوں ایڈیشنز کے فائنلز میں ویسٹ اینڈیز کو چیمپیئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کی وجہ سے انھیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details