لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کے معاہدے کو ختم کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ 2019 کے آئین کے تحت کام کرنے والی تمام کمیٹیوں کو ختم کردیا ہے۔ پی سی بی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا کیا ہے۔ Shahid Afridi Appointed as Chairman of Selection Committee
بتادیں کہ نجم سیٹھی نے گذشتہ دنوں ہی پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا اور انہوں نے بحیثیت کمیٹی چیئرمین پہلا فیصلہ کرتے ہوئے چیف سلیکٹر کو عہدے سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ تمام کمیٹیوں کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے۔ جب کہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔
ڈان کی نیوز کے مطابق مسٹر سیٹھی نے کرک انفو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام کمیٹیوں کو ختم کردیا ہے، کیونکہ انہیں 2019 کے آئین کے تحت قائم کیا گیا تھا جسے معطل کیا جاچکا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے۔ محمد وسیم نے دسمبر 2020 میں چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا اور انہیں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ تک اس عہدے پر رہنا تھا۔