اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Azhar Ali Announces Retirement اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا - Former Pakistan captain announces retirement

پاکستان کے کامیاب ٹیسٹ بلے بازوں میں سے ایک اور سابق کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ Azhar Ali announces retirement from Test cricket

Former Pakistan captain Azhar Ali announces retirement  Superb player
اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

By

Published : Dec 16, 2022, 5:41 PM IST

کراچی: پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بلے بازوں میں سے ایک اور سابق کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اظہر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہاکہ ’’میرے لیے اعلیٰ سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، لیکن گہری سوچ کے بعد مجھے لگتا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ ‘‘ Former Pakistan captain Azhar Ali announces retirement

اظہر نے اب تک 96 ٹیسٹ میچوں میں 42.49 کی اوسط سے 7097 رنز بنائے ہیں۔ 12 برس پر محیط کیریئر میں انہوں نے 19 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں اسکور کیں، ان کا بہترین اسکور ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے نائٹ میچ میں ناٹ آؤٹ 302 رنز تھا۔ ان کے نام آٹھ وکٹیں بھی ہیں۔ انہوں نے کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ میں 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف لارڈز میں ڈیبیو کیا۔

کراچی میں انگلینڈ کے خلاف انہیں اپنے ٹیسٹ رنز میں اضافہ کرنے اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کو بلندی پر ختم کرنے کا ایک اور موقع ملے گا۔ انہوں نے سنہ 2016 اور 2020 کے درمیان نو مواقع پر ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کے لیے 53 ون ڈے اور 49 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیلے ہیں جس میں انہوں نے بالترتیب 1895 اور 985 رنز بنائے ہیں۔

اظہر نے کہاکہ ’’بہت سے لوگ ہیں جن کا میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس مشکل سفر میں میرا ساتھ دیا۔ میں اپنے خاندان کا خاص ذکر کرنا چاہوں گا جن کی قربانیوں کے بغیر میں آج اس مقام پر نہیں ہوتا۔ میرے والدین، اہلیہ، بہن بھائی اور بچے ہمیشہ میری طاقت رہے ہیں۔"

اظہر کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہاکہ “اظہر علی پاکستان کرکٹ کے سب سے پرعزم کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں۔ ان کا حوصلہ اور عزم بہت سے نوجوان کرکٹرز کے لیے متاثر کن رہا ہے اور وہ آنے والے کرکٹرز کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details