نئی دہلی: لیجنڈری آل راؤنڈر کپل دیو نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی بھارت کی شرمناک پر موجودہ بھارتی ٹیم کو ' چوکر' قرار دیا ہے۔ کھیلوں میں 'چوکرز' ایسی ٹیموں کو کہا جاتا ہے جو اہم میچ جیتنے میں ناکام رہتی ہیں۔
گزشتہ چھ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کے بعد پانچویں بار ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی ہے۔ کپل دیو نے کہا کہ میں زیادہ سخت تنقید نہیں کروں گا کیونکہ یہ وہی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ہمیں ماضی میں جشن منانے کا موقع دیا ہے، لیکن ہاں ہم انہیں چوکر کہہ سکتے ہیں۔ وہ ٹھیک ہے، اس سے کوئی انکار نہیں کرے گا کہ اتنے قریب آنے کے بعد ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بھارت کو سنہ 1983 میں ورلڈ کپ جیتنانے والے کپتان نے تاہم کہا کہ شائقین کو سیمی فائنل میں ٹیم کی کارکردگی پر سخت تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ' میں مانتا ہوں، بھارت نے خراب کرکٹ کھیلی، لیکن ہم صرف ایک میچ کی بنیاد پر زیادہ تنقید نہیں کر سکتے۔'