نئی دہلی: ویسٹ انڈیز نے اتوار کو کھیلے گئے فیصلہ کن ٹی 20میں ہندوستان کو آٹھ وکٹ سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 3-2سے جیت لی۔ ہندوستان اس سے قبل بھی پانچ میچوں کی ٹی 20سیریز نہیں ہارا تھا، جب کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20سیریز میں اسے آخری آخری بار 2006میں ہار ملی تھی۔
پرساد نے پیر کو ٹوئیٹ کیا، ”ہندوستان کچھ وقت سے محدوداوور کرکٹ میں بے حد ہی عام ٹیم رہی ہے۔ کچھ مہینوں پہلے ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے بھی کوالیفائی کرنے والی ویسٹ انڈیز نے انہیں ہرا دیاہے۔ ہم بنگلہ دیش سے بھی (دسمبر2022میں) ون ڈے سیریز ہارے تھے۔ امید ہے کہ ٹیم ناسمجھی والے بیان دینے کے بجائے اپنا جائزہ لیگی۔“
پرساد نے کہاکہ ہندوستان کو خراب مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنا اور اسے عمل کے نام پر نظر انداز کرنا تکلیف دہہے۔ انہوں نے کپتان ہاردک پنڈیا اور ٹیم انتظامیہ سے جواب دیہی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کے اندر جیت کی بھوک اور خواہش‘ نہیں ہے۔