نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ جسٹس پرتیبھا سنگھ کی بنچ اس عرضی پر 18 جنوری کو سماعت کرے گی۔ دھونی کے خلاف ہتک عزت کی درخواست ان کے سابق بزنس پارٹنر مہر دیواکر اور ان کی اہلیہ سومیا داس نے دائر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی درخواست گزاروں پر ان کے درمیان 2017 میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں۔ دھونی نے 6 جنوری 2024 کو ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ درخواست گزار نے ان سے 15 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے۔
اس معاملے میں دھونی نے دیواکر اور سومیا داس کے خلاف رانچی میں فوجداری مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔ اس سے پہلے کہ رانچی کی عدالت اس معاملے میں کوئی حکم دیتی، دھونی کی جانب سے ان کے وکیل دیانند شرما نے ایک پریس کانفرنس میں جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں۔