اردو

urdu

ETV Bharat / sports

T20 World Cup ورلڈ کپ میں سوریہ کمار سمیت پانچ کھلاڑیوں کو چمکنے کا موقع، آئی سی سی - Five players shine during the T20 World Cup

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار یادیو سمیت دنیا بھر سے پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اورامید ظاہر کی کہ یہ پانچ کھلاڑی ورلڈ کپ میں چمکیں گے۔ Five players tipped to shine during the T20 World Cup

Five players tipped to shine during the T20 World Cup
ورلڈ کپ میں سوریہ کمار سمیت پانچ کھلاڑیوں کو چمکنے کا موقع، آئی سی سی

By

Published : Oct 1, 2022, 4:10 PM IST

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے کرشماتی مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار یادو سمیت پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، جن کے تعلق سے آئی سی سی کو امید ہے کہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں وہ چمکیں گے۔ Five players tipped to shine during the T20 World Cup

سوریہ کمار نے رواں برس بھارت کے لیے T20I میں سنسنی خیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں روہت شرما کی بھارتی ٹیم کی سب سے بڑی امید ہوں گے۔

سوریا کے لیے گزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوئی خاص نہیں رہا۔ انہوں نے صرف چار میچ کھیلے اور تین اننگز میں 42 رنز بنانے میں کامیاب رہے، لیکن رواں برس انہوں نے کمال کیا ہے اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر دو بلے باز بن گئے ہیں۔

سوریہ کمار نے رواں برس 40.66 کی اوسط اور 180.29 کے اسٹرائیک ریٹ سے 732 رنز بنائے ہیں اور شیکھر دھون کو پیچھے چھوڑ کر بھارتی بلے باز کے کیلنڈر برس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ شیکھر نے 2018 میں 689 رنز بنائے تھے۔

سوریہ کمار کے علاوہ آئی سی سی نے آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر، سری لنکا کے آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا، انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر اور پاکستان کے اوپنر محمد رضوان کو منتخب کیا ہے، جن کے لیے اسے ورلڈ کپ میں نشان بنانے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details