بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز three Test matches between IND vs SA کا پہلا میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔ یہ میچ سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دوپہر ڈیڑھ بجے سے شروع ہوگا۔
بتادیں کہ بھارت نے افریقہ میں آج تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ہے۔ Indian Cricket Team in South Africa دوسری جانب جنوبی افریقہ سنچورین میں اپنے شاندار ریکارڈ کو برقرار رکھنا چاہے گی۔ اس گراؤنڈ پر میزبان افریقہ نے 26 میں سے 21 ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔ افریقہ کو یہاں صرف دو مرتبہ شکست ملی ہے۔
بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور میانک اگروال اننگز کا آغاز کریں گے۔ محمد شامی اور جسپریت بمراہ کے آنے سے ٹیم انڈیا کی گیند بازی مضبوط نظر آرہی ہے۔ ستمبر کے بعد سے دونوں نے ایک ساتھ کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔