اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IND vs WI T20 Series: بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پہلا ٹی ٹوئنٹی آج - بھارت نے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کیا

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں شام 7 بجے سے ہوگا۔ IND vs WI 1st T20

IND vs WI T20 Series
IND vs WI T20 Series

By

Published : Feb 16, 2022, 8:32 AM IST

بھارت نے یکطرفہ انداز میں ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں 0۔3 سے کلین سویپ کیا تھا لیکن بدھ (16 فروری) سے شروع ہورہی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبان بھارت کو ویسٹ انڈیز سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ India clean sweep the West Indies in ODIs

ویسٹ انڈیز کے کوچ فل سیمنز کا خیال ہے کہ ان کی بیٹنگ ون ڈے کے مقابلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور حال ہی میں انھوں نے انگلینڈ جیسی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں تین۔دو سے شکست دی تھی۔ West Indies Coach Phil Simmons on IND vs WI T20 Series

کے ایل راہل کے چوٹل ہونے کا مطلب ہے کہ کپتان روہت شرما کو ایک نئے جوڑی دار کی ضرورت ہے۔ نیلامی کے سب سے مہنگے کھلاڑیوں میں سے ایک ایشان کشن اور چنئی سپر کنگز کے مسلسل رنز بنانے والے ریتوراج گائیکواڑ کو یہ موقع دیا جاسکتا ہے۔ ایشان کے سلسلے میں اچھی بات یہ ہے کہ وہ وکٹ کیپر کا کردار بھی ادا کر سکتے ہیں۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک اور ڈزنی ہاٹ اسٹار ایپ پر دیکھ سکتے ہیں۔ india vs west indies 1st t20 live streaming

دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: India West Indies 3rd ODI: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کیا

دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں۔۔۔

بھارت: روہت شرما (کپتان)، رشبھ پنت (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، ایشان کشن، شریاس ائیر، سوریہ کمار یادو، رتوراج گائیکواڑ، وینکٹیش ائیر، دیپک ہوڈا، دیپک چہر، روی بشنوئی، شاردول ٹھاکر، یوزویندر چہل، محمد سراج، بھونیشور کمار، اویش خان، کلدیپ یادو اور ہرشل پٹیل۔

ویسٹ انڈیز: کیرون پولارڈ (کپتان)، نکولس پورن (نائب کپتان)، فیبین ایلن، جیسن ہولڈر، ڈیرن براوو، روسٹن چیس، شیلڈن کوٹریل، ڈومینک ڈریکس، شائی ہوپ، عقیل حسین، برینڈن کنگ، رومین پاویل، روماریو شیفرڈ، اوڈن اسمتھ، کائل مائرز، ہیڈن والش جونیئر۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details