اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر اور ہسارنگا کو پہلی پوزیشن - Wanindu Hasaranga is the number one bowler

پاکستانی کپتان کے اب تک 834 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جو کہ ملان سے 36 پوائنس زیادہ ہیں۔ بابر جنہوں نے اپنے کریئر میں چھٹویں بار ٹی 20 انٹرنیشنلز میں نمبر ون رینکنگ حاصل کی ہے۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر اور ہسارنگا کو پہلی پوزیشن
ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر اور ہسارنگا کو پہلی پوزیشن

By

Published : Nov 3, 2021, 7:47 PM IST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے نمبر ایک ٹی 20 بلے باز اور سری لنکا کے لیگ اسپنر وینندو ہسرنگا نمبر ایک گیند باز بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے جاری ٹی20- ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑ کر آئی سی سی ٹی 20- بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ ہسرنگا نے جنوبی افریقہ کے چائنا مین بولر تبریز شمسی کو پیچھے چھوڑ کر رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستانی کپتان کے اب تک 834 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جو کہ ملان سے 36پوائنس زیادہ ہیں۔ بابر جنہوں نے اپنے کریئر میں چھٹی بار ٹی20 انٹرنیشنلز میں نمبر ون رینکنگ حاصل کی ہے، جاری ٹی20- ورلڈ کپ میں شاندار فارم میں ہیں، جس کا ثبوت انہوں نے اب تک کی تین نصف سنچریوں سے ظاہر کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بابر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھی نمبر ون بلے باز ہیں۔

دوسری جانب ہسرنگا جاری ٹی 20- ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف میچوں میں تین وکٹیں لینے کے بعد کریئر میں پہلی مرتبہ ٹی20- رینکنگ میں پہلے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ شمسی رواں سال 10 اپریل کے بعد ٹاپ بالر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup 2021: بھارت شکست کا سلسلہ توڑنے کیلئے اترے گا

سابق نمبر ایک بلے باز ملان بھلے ہی درجہ بندی میں نیچے چلے گئے ہوں لیکن ان کے ساتھی کھلاڑی جوس بٹلر اور جیسن رائے نے درجہ بندی میں کافی فائدہ اٹھایا ہے۔ بٹلر سری لنکا کے خلاف میچ جیتنے والی سنچری بنانے کے بعد اب اپنے کریئر کے بہترین نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ جیسن رائے پانچ درجے ترقی کر کے 14ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کے کپتان محمد نبی اور بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن 271 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آل راؤنڈرز رینکنگ میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں۔

(یو این آئی)

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details