بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے شروع ہو رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ سہ پہر 3 بجے سے کھیلا جائے گا۔
اس میچ میں بھارتی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز شیکھر دھون کپتان جبکہ تیز گیند باز بھونیشور کمار نائب کپتان ہوں گے۔
سری لنکا کے دورے پر پہنچنے والی بھارتی ٹیم میں بہت سارے نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، جنھیں ڈیبیو کرنے کا موقع مل سکتا ہے اور بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جن کی کارکردگی ٹیم میں ان کی گرفت مضبوط کرے گی۔
کپتان دھون اننگز کی آغاز کرتے نظر آئیں گے حالانکہ ان کا ساتھی کون ہوگا یہ ایک بڑا سوال ہے۔ سری لنکا کا دورہ کرنے والی بھارتی ٹیم میں دیودت پڈککل، پرتھوی شا، ریتوراج گائکوڑ اور نتیش رانا جیسے اوپنر موجود ہیں۔ دھون کے ساتھ اننگز کی شروعات کرنے کے لئے ان چار بلے بازوں میں مقابلہ ہے۔
حالیہ فارم اور بین الاقوامی تجربے کو دیکھے تو پرتھوی شا، دیودت پڈککل، نتیش رانا اور گائکواڈ سے آگے ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل 14 اور وجے ہزارے ٹرافی میں شاندار بلے بازی کی۔