ڈنیڈن:فن ایلین کی62 گیندوں پر 137 رنوں کی شاندار اننگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میچ میں 46 رنوں سے شکست دے کر ٹی20 سیریز اپنے نام کرلی۔ابھی دو میچوں ہونا باقی ہے۔
پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں سلامی بلے باز فن ایلن اب نیوزی لینڈ کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس اننگز میں 137 رنز بنا کر انہوں نے برینڈن میک کولم کے 123 رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک اننگز میں 16 چھکے لگا کر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کر لیا۔