حیدرآباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کرنے والی تمام 10 ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے لیے اپنے حتمی اسکواڈز کی تصدیق کر دی ہے کیونکہ 28 ستمبر کی تاریخ بھارت کی میزانی میں5 اکتوبر کو ہونے والے میگا اسپورٹس ایونٹ کے آغاز سے قبل کوئی تبدیلی کرنے کی آخری تاریخ تھی۔ بھارت نے اپنے اسکوڈ میں آخری لمحات میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اسٹار اسپنر روی چندرن اشون کو زخمی اکشر پٹیل کی جگہ شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اکشر پٹیل حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور اب انہیں مکمل صحت یاب ہونے کے لیے کم از کم مزید تین ہفتے درکار ہیں۔
ICC World Cup 2023 کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے تمام دس ٹیموں نے اپنے فائنل اسکواڈ کا اعلان کر دیا - آسٹریلیائی اسکواڈ
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کرنے والی تمام 10 ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے لیے اپنے حتمی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے، کیونکہ ٹورنامینٹ کے آغاز سے قبل کوئی بھی تبدیلی کرنے کی آخری تاریخ 28 ستمبر تھی اور 29 ستمبر سے پریکٹس میچز شروع ہوجائیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے تمام دس ٹیموں نے اپنے فائنل اسکواڈ کا اعلان کر دیا
Published : Sep 28, 2023, 9:48 PM IST
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی دس ٹیموں کے فائنل اسکواڈز یہ ہیں:
- بھارتی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، ہاردک پانڈیا (نائب)، شبھمن گل، ویراٹ کوہلی، شریس ائیر، کے ایل راہل، رویندرا جڈیجہ، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادیو، محمد شامی، روی چندرن اشون، ایشان کشن ، سوریہ کمار یادو۔
- آسٹریلیائی اسکواڈ: پیٹ کمنز (کپتان)، اسٹیو اسمتھ، ایلکس کیری، جوش انگلیش، شان ایبٹ، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا، مچل اسٹارک۔
- انگلینڈ اسکواڈ:جوس بٹلر (کپتان)، معین علی، گس اٹکنسن، جونی بیئرسٹو، سیم کرن، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ مالان، عادل راشد، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، مارک ووڈ، کرس ووکس۔
- پاکستان اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، حارث رؤف، حسن علی، شاہین آفریدی، محمد وسیم۔
- جنوبی افریقہ اسکواڈ: ٹیمبا باوما (کپتان)، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، اینڈیل پھہلوکوایو، کاگیسو رباڈا، تبریز شمسی، رباڈا ڈوسن، لیزاد ولیمز۔
- نیوزی لینڈ اسکواڈ: کین ولیمسن (کپتان) ٹرینٹ بولٹ، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سوڈھی، ٹم ساؤتھی، ول ینگ۔
- بنگلہ دیش اسکواڈ: شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس، تنزید حسن تمیم، نجم الحسن شانتو (نائب کپتان)، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، محمود اللہ ریاض، مہدی حسن میراز، نسیم احمد، مہدی حسن، تسکین الرحمٰن، مستفیض الرحمان ، حسن محمود، شریف الاسلام، تنظیم حسن شکیب۔
- افغانستان اسکواڈ: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زادران، محمد نبی، اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، عبدالرحمن، نوین الحق۔
- سری لنکا اسکواڈ: ڈاسن شاناکا (کپتان)، کوشل مینڈس (نائب کپتان)، کوشل پریرا، پتھن نسنکا، لاہیرو کمارا، دیموتھ کرونارتنے، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجیا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، دونیت ویللاگے، راجہ پتھرانا، کاسہ دلشان مدوشنکا، دوشن ہیمنتھا۔
- نیدرلینڈ اسکواڈ: اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، میکسو ڈاؤڈ، باس ڈی لیڈے، وکرم سنگھ، تیجا ندامانورو، پال وان میکرین، کولن ایکرمین، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، ریان کلین، ویسلے بیریسی، ثاقب ذوالفقار، شاریز احمد، سائبرینڈ اینجلبرچٹ۔
یہ بھی پڑھیں: