اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IND vs AUS 3rd T20I حیدرآباد میں ٹکٹوں کے لیے بھگدڑ، ہجوم پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا T20I میچ 25 ستمبر کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس سلسلے میں آج جم خانہ گراؤنڈ میں ٹکٹوں کی خریداری کے دوران بھگدڑ مچ گئی جہاں پولیس کو بھیڑ پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ IND vs AUS 3rd T20I

fight over tickets for t20 match in hyderabad
حیدرآباد میں ٹکٹوں کے لیے بھگدڑ، ہجوم پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج

By

Published : Sep 22, 2022, 4:07 PM IST

Updated : Sep 22, 2022, 5:30 PM IST

حیدرآباد: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 25 ستمبر کو حیدرآباد میں کھیلا جانا ہے۔ ایسے میں ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ ان سب کے درمیان تلنگانہ کے وزیر کھیل وی سری نواسا گوڈ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بلیک مارکیٹنگ کرکے ٹکٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔' IND vs AUS 3rd T20I

ویڈیو

بتادیں کہ بھارت آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا ٹکٹ سکندرآباد کے جم خانہ گراؤنڈ میں ٹکٹ فروخت ہو رہے ہیں۔ میچ کے ٹکٹوں کے لیے صبح سے ہی شائقین کرکٹ کی لمبی قطار دیکھنے کو ملی۔ تاہم اس دوان حالات کشیدہ ہوگئے اور پولیس کو لاٹھی چارج کرنے تک کی نوبت آئی۔ لاٹھی چارج اور بھگدڑ کے واقعے میں 20 سے زائد شائقین بیہوش ہو گئے۔ جب کہ چار پولیس اہلکاروں سمیت کئی شائقین زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال میں لے جایا گیا ہے۔

تلنگانہ وزیر نے کہاکہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کچھ لوگوں کے ذریعہ ریاست کی شبیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت شفاف طریقے سے ہونی چاہیے۔ وزارت کھیل اور پولیس تمام واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جمعرات کو پرنسپل سکریٹری کے ساتھ اپل اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے اور اسٹیڈیم کی صلاحیت اور ٹکٹوں کی فروخت کے بارے میں رپورٹ طلب کریں گے۔

بتا دیں کہ وزیر نے یہ وارننگ بدھ کے روز جم خانہ گراؤنڈ میں پیش آنے والے واقعے کے پیش نظر جاری کی ہے۔ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے سکریٹری آر وجیانند نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ٹکٹ چھاپے جارہے ہیں اور ایک یا دو دن میں لوگوں کو ٹکٹ دیے جائیں گت۔ فروخت کا ایک اور دور شروع ہونے والا ہے، لیکن صحیح اعداد و شمار ابھی تک ہمارے پاس دستیاب نہیں ہیں۔ انہیں آن لائن اور آف لائن فروخت کیا جائے گا۔'

بتادیں کہ 25 ستمبر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا T20 میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بھارت وقت کے مطابق شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اظہر الدین کے مطابق، پے ٹی ایم ایپ اور پے ٹی ایم انسائیڈر ایپ پر ٹکٹوں کی فروخت 15 ستمبر سے جاری ہے۔'

مزید پڑھیں:

Last Updated : Sep 22, 2022, 5:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details