برسبین:سن کارپ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سانس روک دینے والے میچ میں میزبان آسٹریلیا کا دبدبہ رہا، اگرچہ متعدد مواقع پیدا کرنے کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ میچ کے اضافی 30 منٹوں میں بھی گول نہ ہونے کے بعد فاتح کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ سے ہوا۔
اس ناقابل فراموش شوٹ آؤٹ میں دونوں ٹیموں کے 10-10 کھلاڑیوں نے کوشش کی۔ متعدد گولز، دفاع اور وی آر ریویو کے بعد فرانس اور آسٹریلیا 6-6 کی برابری پر تھے۔ فرانس کی 10ویں پنالٹی لیتے ہوئے وکی بیکو گول نہ کرسکیں، جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے کورٹنی وائن نے فیصلہ کن گول کر کے میزبان ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
آسٹریلوی کوچ ٹونی گسٹاوسن نے اس جیت کے بعد کہا، "مجھے فخر ہے۔ اس ٹیم نے جو بہادری دکھائی ہے وہ ناقابل یقین ہے۔ میں صرف تماشائیوں کو شکریہ ہی کہہ سکتا ہوں۔ اس ٹیم کو سپورٹ کرنے اور ان پر یقین کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔" یہ ٹیم اس ملک کے ہر ایک فرد کی ہے۔