ویلنگٹن:زامبیا کی 23 سالہ کپتان نے اپنے ہوشیار رن اپ کے ساتھ گول کیپر ڈینیلا سولیرا کو چکما دیا اور گیند کو آسانی سے گول پوسٹ میں پہنچادیا۔ اس کے فوراً بعد فیفا نے باندہ کو سوشل میڈیا پر مبارکباد پوسٹ کی۔
گزشتہ دو مقابلوں میں ہارنے والی زامبیا آخر کار کوسٹاریکا کو 3-1 سے شکست دے کر اپنی ورلڈ کپ مہم کا اختتام مثبت انداز میں کیا۔ کوسٹا ریکا جیت کا مزہ چکھے بغیر ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
غورطلب ہے کہ زامبیا پہلی بار خواتین کے عالمی کپ میں حصہ لے رہی تھی۔ خواتین کے ورلڈ کپ میں اس ٹیم کا دوسرا گول تھا۔ زامبیا کا پہلا گول میچ کے تیسرے منٹ میں لوشومو میومبا نے کیاتھا۔
دوسری طرف یلنگٹن، 31 جولائی (یو این آئی) جاپان نے پیر کو فیفا خاتون ورلڈ کپ 2023 کے گروپ سی میں اسپین کو یکطرفہ مقابلے میں 4-0 سے شکست دے کر سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے۔