اتوار کے روز فیفا کی گورننگ باڈی نے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد متعدد پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ روس میں کوئی بھی بین الاقوامی فٹ بال میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ FIFA Bans Russian Flag and Anthem
رپورٹس کے مطابق فیفا نے اپنے بیان میں کہا کہ روس کی قومی فٹبال ٹیم روس کے بجائے فٹبال یونین آف روس کے طور پر میچز کھیلے گی جبکہ یہ میچز شائقین کے بغیر نیوٹرل مقام پر کھیلیں جائیں گے۔
اس کے علاوہ ان میچز میں روسی پرچم اور ترانے کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔