نیوز ی لینڈ کے تیز گیند باز لاکی فرگیوسن پنڈلی کی چوٹ کے سبب یہاں جاری آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ تیز گیند باز ایڈم ملن کو 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فرگیوسن نے منگل کی رات پریکٹس کے بعد اپنی دائیں پنڈی میں جکڑن محسوس کی تھی۔ اس کے بعد کرائے گئے ایم آر آئی اسکین میں پنڈلی کے گوشت کے پھٹنے کا پتا چلا جس سے شفایابی کے لیے انہیں تین سے چار ہفتے کا وقت درکار ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ فرگیوسن کل یہاں پاکستان کے خلاف بھی نہیں کھیل پائے تھے۔ اس پر ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹورنامنٹ کی شروعات سے پہلے ایسا ہونا فرگیوسن کے لیے افسوسناک ہے اور پوری ٹیم کو ان کے لیے افسوس ہے۔ وہ ہماری ٹی 20 کا اہم حصہ ہیں اور وہ بہت اچھے فارم میں ہیں۔ اس لیے اس وقت انہیں کھونا ٹیم کے لیے ایک جھٹکا سے کم نہیں ہے۔ حالانکہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ایڈم ملن کی شکل میں بہترین متبادل مل گیا ہے جو گزشتہ دو ہفتوں سے ٹیم کے ساتھ پریکٹس کررہے ہیں۔