نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 ہفتہ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں بھارت کے سپر اسٹاروراٹ کوہلی، پاکستان کے کپتان بابر اعظم جیسے تمام کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس مقابلے میں ایشیا کا چیمپئن بننے کے لیے آپس میں مقابلہ کریں گے، جسے اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ ٹورنامنٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ Players to Watch in The Asia Cup
پاکستان کے بہتررین گیندباز شاہین آفریدی Shaheen Shah Afridi کے انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد بابر اعظم پر کافی ذمہ داری ہوگی اور شائقین کو کپتان سے جارحانہ بلے بازی کی توقع رہے گی۔ 27 سالہ بلے باز نے ہالینڈ کے خلاف اپنی آخری سیریز میں دو بڑی نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اس وقت وہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں۔
آخری بار جب پاکستان نے سنہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو 10 یکطرفہ سے شکست دی تھی، بابر نے اس میچ میں ناٹ آوٹ 68 رنز بنائے تھے۔ یہ میچ اسی گراؤنڈ پر کھیلا گیا جہاں یہ دونوں ٹیمیں اتوار کو ایک بار ٹکرانے والی ہیں۔
اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی Virat Kohli اس میچ کے دوران اپنا 100 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔ انہیں بھارت کے حالیہ دورہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے دوران آرام دیا گیا تھا۔ 33 سالہ کرکٹر کو بڑی اننگز کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنی آخری سنچری نومبر 2019 میں بنائی تھی اور اس کے بعد سے وہ اپنے کیریئر کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔
سری لنکا کے آل راؤنڈر ہسرنگا نے رواں برس کے آئی پی ایل 2022 میں آر سی بی کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ وہ سیزن میں کھیلے گئے 16 میچوں میں 26 وکٹیں لے کر ٹاپ گیند بازوں میں سے ایک تھے۔