اردو

urdu

ETV Bharat / sports

PAK vs NED 1st ODI فخر زمان کی سنچری، پہلے ون ڈے میں پاکستان کی جیت - مین آف دی میچ فخر زمان

مین آف دی میچ منتخب ہونے والے پاکستانی اوپنر فخر زمان Man of the Match Fakhar Zaman نے کپتان بابر Captain Babar Azam کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 168 رنز کی شراکت کی۔ فخر نے 109 گیندوں پر 109 رنز بنائے جبکہ 12 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ PAK vs NED 1st ODI

پہلے ون ڈے  میں پاکستان کی جیت
پہلے ون ڈے میں پاکستان کی جیت

By

Published : Aug 17, 2022, 7:21 AM IST

پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے PAK vs NED 1st ODI میں 16 رنز سے جیت درج کی۔ پاکستان نے اوپنر فخر زمان (109) کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 314 رنز بنائے۔ اس کے بعد نیدرلینڈز نے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بنیاد پر 298 رنز بنائے لیکن ہدف سے پیچھے رہ گئے۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے 3 میچوں کی اس سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اب دوسرا ون ڈے 18 اگست کو روٹرڈیم کے اس گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم Captain Babar Azam نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کو ابتدائی دھچکا 10 رنز کے اسکور پر لگا، جب امام الحق (2) کنگما کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد فخر زمان اور بابر نے دوسری وکٹ کے لیے 168 رنز کی شراکت قائم کی۔ بابر نے 85 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز میں 6 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ ساتھ ہی 109 گیندوں میں 109 رن بناتے ہوئے فخر نے 12 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ فخر کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔Man of the Match Fakhar Zaman

شاداب خان 48 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست رہے۔ انہوں نے 28 گیندوں کی طوفانی اننگز میں 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ آغا سلمان Agha Salman نے 16 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈ اور وان بیک نے 2،2 جبکہ کنگما نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کی 3 وکٹیں 62 رنز پر گر گئیں۔ اوپنر وکرمجیت سنگھ (65) ایک سرے پر جمے رہے اور انہوں نے ٹام کوپر (65) کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 97 رنز جوڑے۔ ٹام نے 54 گیندوں میں 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے جبکہ وکرم جیت نے 98 گیندوں کی 5 چوکے لگائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details