کولکاتا: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کے سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔ اس میٹنگ کی تاریخ 18 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد یہ بی سی سی آئی کی پہلی اے جی ایم ہوگی اور اس میں کئی بڑی تبدیلیوں کے اشارے مل رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ BCCI AGM likely to be a hot affair this time
بی سی سی آئی کے ذرائع کے مطابق جے شاہ سیکریٹری کے طور پر برقرار رہیں گے، لیکن سورو گنگولی صدر کے طور پر برقرار رہیں گے یا نہیں یہ واضح نہیں ہے اس پر اب بھی تذبذب قرار رہے۔ دوسری جانب راجیو شکلا کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا دوبارہ چیئرمین منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ای ٹی وی بھارت کو بتایاکہ "راجیو شکلا ایک ایسے آدمی ہیں جنہیں بی سی سی آئی کے تمام دھڑوں کی حمایت حاصل ہے۔"