سورت:ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر لیجنڈز لیگ ٹورنامنٹ میں انڈیا کیپٹلز کے کپتان ہیں جبکہ سری سنت ٹی 20 ٹورنامنٹ میں گجرات جائنٹس کے لیے کھیل رہے ہیں۔
گمبھیر کی انڈیا کیپٹلس نے بدھ کو یہ میچ 12 رنز سے جیتا تھا۔ میچ کے بعد سری سنت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جسے میچ کے بعد کی پریزنٹیشن تقریب میں شوٹ کیا گیا۔ سری سنت نے دعویٰ کیاکہ بغیر کسی اشتعال کے وہ مجھ سے کچھ ایسا کہتے رہتے رہےجو بہت غیر مہذب تھا اور جو مسٹر گوتم گمبھیر کو نہیں کہنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری غلطی نہیں ہے، میں فوری طور پر صورتحال واضح کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے جو باتیں کرکٹ کے میدان پر لائیو کہی وہ قابل قبول نہیں ہیں۔
اگرچہ سری سنت نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ گمبھیر نے مبینہ طور پر ان سے کیا کہا تھا، لیکن انہوں نے میچ کے اگلے دن جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک دوسری ویڈیو میں مزید تفصیلات کا انکشاف کیا۔سری سنت نے کہاکہ وہ مجھے لائیو ٹی وی پر سینٹر وکٹ پر بلاتے رہے، میں نے ان کے لیے ایک بھی توہین آمیز لفظ استعمال نہیں کیا۔