نئی دہلی:اس موقع پر آسٹریلوی فوڈ ناقد اور ٹی وی پریزینٹر اینڈی ایلن نے کہا کہ میرے خیال میں فیبلے کے پاس دنیا کی بہترین چاکلیٹ کا کلکشن موجودہے۔ اس شاندار برانڈ کوزندہ جاوداں کرنے کا سفر دس مختلف ممالک میں کھانا پکانے کے سفر پر مشتمل ہے۔ یہ لاتعداد گھنٹوں کی مہارت، ہنر، انتھک عزم اور عالمی ذائقوں کی انتھک تلاش کا ثمرہ ہے۔ ہم اس کے نتائج سے بے حد خوش ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ہر شخص چاکلیٹ اور ثقافت کے اس خوبصورت امتزاج سے لطف اندوز ہو۔
EX India Pakistan Cricketers کرکٹر دنیش کارتک، وقار یونس، آسٹریلوی کرکٹ کمنٹیٹر لیزا اسٹالیکر نے ون ارتھ لانچ کیا
گوناگوں ذائقوں سے لبریز چاکلیٹ کے لئے مشہورآئی ٹی سی لمیٹڈ کے گھریلو لگژری چاکلیٹ برانڈ فیبلے نے اپنے صارفین کے منفرد کلکشن پیش کیا ہے.ون ارتھ کلکشن کو کرکٹر دنیش کارتک، پاکستانی کرکٹ کوچ سابق کرکٹر وقار یونس، آسٹریلوی کرکٹ کمنٹیٹر لیزا اسٹالیکر اور آسٹریلیا کی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان نے لانچ کیا۔
Published : Oct 13, 2023, 8:20 PM IST
یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 پاک بھارت میچ سے پہلے کوہلی، بابر اور شاہین نے کیا کہا؟
پچھلے کچھ برسوں میں فیبلے نے اس صنعت میں چاکلیٹ کے کچھ نئے اور منفرد ذائقے متعارف کروائے ہیں جیسے کہ ٹرینٹی فیبلے –ٹرفلز اسپیشلٹی چاکلیٹ جو دنیا کی سب سے مہنگی چاکلیٹ کے طور پر جانی جاتی ہے۔ اسی طرح فیبلے فائنیس دنیا کی بہترین چاکلیٹ کے طو رپر مشہور ہے۔ اپنی بالادستی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فیبلے(Fablle) اس مرتبہ چاکلیٹ شائقین کے لیے ایک انوکھی پیش کش لے کر آیا ہے۔ فیبلے ون ارتھ کلیکشن،جو واسودھئیواکٹمبنکم سے متاثر ہے – پوری زمین ایک خاندان ہے۔ اس محدود ایڈیشن میں دس ٹرفلز ہوں گے جو کہ 130 گرام کے ہوں گے اور اس کی قیمت جی ایس ٹی سمیت 999 روپے رکھی گئی ہے۔ یہ چاکلیٹ ملک بھر میں احمد آباد، بنگلور، چنئی، دہلی این سی آر، حیدرآباد، کولکاتہ اور ممبئی میں فیبلے کے خصوصی بوٹیک پر دستیاب ہوں گے۔
یو این آئی