رائے پور:انڈیا لیجنڈز اور آسٹریلیا لیجنڈز کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج رائے پور سے متصل نوا رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سچن ٹنڈولکر انڈیا لیجنڈز ٹیم کے کپتان ہیں۔ سچن ٹنڈولکر کے سب سے بڑے مداح سدھیر کمار چودھری بھی رائے پور پہنچے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے بہت کچھ بتایا۔ Exclusive with Sachin Tendulkar Biggest Fan
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان کے سب سے بڑے مداح بننے کا سفر سنہ 2001 سے شروع ہوا۔ 19 جنوری 2001 کو انہوں نے انڈیا کا پہلا میچ دیکھا۔ اسی سیریز کا چوتھا ون ڈے 28 جنوری کو گرین پارک، کانپور میں دیکھا۔ اسی برس بھارت اور نیوزی لینڈ کا تیسرا میچ وجئے واڑہ میں ہوا۔ انہوں نے طالب علمی کی زندگی میں تین میچ دیکھے۔ کالج کے دوران، سنہ 2002 میں، میں سچن ٹنڈولکر سے ملنے کے لیے دو بار سائیکل پر بہار مظفر پور سے جمشید پور گیا۔ لیکن اس سیریز میں سچن ٹنڈولکر کے زخمی ہونے کی وجہ سے وہ ان سے نہیں مل سکے۔ ان کا خواب ادھورا رہ گیا۔ لیکن پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ جب بھی ممبئی میں کوئی میچ ہوگا وہ سچن ٹنڈولکر کے گھر جائیں گے، ان کا آٹو گراف لیں گے اور میچ بھی دیکھیں گے۔
ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ' سچن کی محبت کی وجہ سے میرا سفر ممبئی سے شروع ہوا اور اس کے بعد جہاں بھارتی ٹیم اور سچن ٹنڈولکر کھیلنے جاتے ہیں۔ وہ وہاں سچن کی حمایت کرنے کے لیے جاتے رہے۔ سچن ٹنڈولکر نے 9 برس قبل بھارتی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، اس کے باوجود وہ آج بھی بھارتی ٹیم کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور صرف بھارت میں ہی نہیں، باہر جہاں بھی میچ ہوتے ہیں، وہ بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے وہاں جاتے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے روڈ سیفٹی ٹورنامنٹ سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کر دیا ہے اور انہیں ایک بار پھر سٹیڈیم جا کر سچن ٹنڈولکر کو سپورٹ کرنے کا موقع ملا ہے۔'