ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / sports

England Opt To Bat انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا - England vs New Zealand

آج کرو یا مرو مقابلے میں انگلینڈ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برسبین میں کھیلا جا رہا ہے۔ England vs New Zealand , England Opt To Bat

England vs New Zealand , Eng Opt To Bat
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا
author img

By

Published : Nov 1, 2022, 1:37 PM IST

برسبین: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 میں آج کرو یا مرو مقابلے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برسبین میں کھیلا جا رہا ہے۔ ایک طرف جہاں نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی کی دہلیز پر کھڑی ہے تو دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم یہ میچ کسی بھی قیمت پر جیت کر سیمی فائنل کی دوڑ میں موجود رہنا چاہے گی۔ اگر نیوزی لینڈ آج انگلینڈ کو ہرا دیتا ہے تو سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ England vs New Zealand , England Opt To Bat

دوسری جانب انگلینڈ کے لیے یہ میچ بہت اہم ہے، آج کا میچ جیتنے کے بعد بھی انگلینڈ ٹورنامنٹ میں برقرار رہے گا۔ بتادیں کہ نیوزی لینڈ نے 3 میچ کھیلے ہیں جس میں اس نے 2 میچ جیتے ہیں، پانچ پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ 1 میں سرفہرست ہے جب کہ انگلینڈ کے تین میچوں میں تین پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details